Duration 20:18

مرد کا بچہ صرف عمران خان، شہباز گل کی پنجابی زبان میں گفتگو، مخالفین کو جگتیں مرتے رہے US-FR

94 326 watched
0
2.4 K
Published 30 Jan 2021

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اب کھرکھر اور جاتی امرا پیلس نہیں بنیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کھوکھر اور جاتی امرا پیلس نہیں بلکہ غریبوں کے گھر بنیں گے۔ سارے چور اکٹھے ہو چکے ہیں اور یہ اگلے تین سال بھی چیختے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہہ کر آئے تھے کہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، پہلے حکومتوں میں آنے کے لیے بھاؤ تاؤ کیا جاتا تھا اور وزیر اعظم بھاؤ تھاؤ کے ذریعے آنے والوں کے ہی خلاف ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ عمران خان وہ پہلا لیڈر ہے جو سمجھوتہ نہیں کرے گا کیونکہ ہماری 60 دن کی زندگی گیدڑ کی 100 سالہ زندگی سے بہتر ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا سیف الملوک پارٹی کا اثاثہ ہیں، انہوں نے بلکل درست کہا کیونکہ، مریم صفدر کے والد کا سرمایہ چور، ڈاکو اور قبضہ مافیا ہی ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ارب سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار کرائی اور اب ان سرکاری اراضی پر غریبوں کے گھر بنائے جائیں گے۔ کرپٹ، چور لندن میں دودھ کی ملائی کھا کر چھپ کے بیٹھے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ ہمارے لیے تھانہ، کچہری کوئی نئی بات نہیں میں سب دیکھ لوں گا ہم مقدمات کا سامنا کریں گے۔ ساہیوال کی زرخیز زمین میں کول پاور پلانٹ لگایا گیا جبکہ دنیا میں کول پاور پلانٹ ختم ہو گئے، کوئلے سے براہ راست کہیں بھی بجلی نہیں بنائی جاتی۔ Capital TV is one of the leading news channels of Pakistan bringing you the latest current affairs from Pakistan and around the world. Subscribe to the Official Capital TV YouTube Channel: /c/CapitalTVLive Like us on Facebook: https://www.facebook.com/CapitalTV.PK Follow Us on Twitter: https://twitter.com/CTV_Digital #CapitalTVPk #CapitalNews #Pakistan

Category

Show more

Comments - 475